میرے جانے سے مسائل حل ہوتے ہیں تو گھر جانے کے لیے تیار ہوں شہریار خان
استعفے کا قدم نہ اٹھائیں مل کرمسائل کا حل متفقہ طورپرنکال لیں گے، نجم سیٹھی
نجم سیٹھی کی جانب سے شہریار خان کومنانےکی کوششیں بھی جاری ہیں:فوٹو:فائل
چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ میرے جانے سے مسائل حل ہوتے ہیں تو گھر جانے کے لیے تیار ہوں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی سی بی شہریار خان سے بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ملاقات کی جس میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ اگر میرے استعفے سے پاکستان میں موجود کرکٹ کے مسائل دور ہو جاتے ہیں تو میں گھر جانے کے لیے تیار ہوں جس پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آپ استعفے مت دیں بلکہ مل جل کرمسائل کا حل نکالنے کے لئے ساتھ دیں۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم اپنی رپورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار شاہد آفریدی کو قرار دے چکے ہیں جب کہ ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ شاہد آفریدی نے کئی اہم مواقع پر غیر سنجیدہ فیصلے کئے۔