دہری شہریت کے حلف نامے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

وزیراعظم نے حلف نامہ جمع کرادیا، اصغرخان کیس میں عدالت نے کوئی حکم نہیں دیا،سزا ہوئی تو سیاستدان خود نااہل ہوجائیگا

سندھ میںبھی ضمنی انتخابات4 دسمبرتک ملتوی،ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ایک چیلنج ثابت ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

KARACHI:
الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی درخواست پر دہری شہریت سے متعلق حلف نامے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں 30نومبر تک توسیع کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی درخواست پر پنجاب کے بعدسندھ میںہونے والے تمام ضمنی انتخابات محرم کے باعث4دسمبر تک ملتوی کر دیئے ہیں۔


ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے مطابق کئی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے درخواست کی گئی تھی وہ حج کے باعث مقررہ تاریخ تک حلف نامے جمع نہیں کرواسکیں گے جس کے باعث الیکشن کمیشن نے حلف نامے جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی ہے،جبکہ جن ارکان کے حلف نامے تصدیق شدہ نہیں، انہیں حلف ناموں کی تصدیق کیلیے خطوط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے اپنی دہری شہریت نہ ہونیکا حلف نامہ جمع کرادیا۔آئی این پی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)فخرالدین جی ابراہیمی نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات کو صاف ،شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کیلیے انتخابی ضابطہ اخلاق پرعملدرآمدکراناالیکشن کمیشن کیلیے سب سے بڑاچیلنج ہوگا۔دہری شہریت کے حوالے سے حلف نامے جمع نہ کرانیوالوں میں قومی اسمبلی کے75، سینیٹ کے 29، پنجاب اسمبلی کے24اراکین شامل ہیں۔

جبکہ سندھ اسمبلی کے29،خیبرپختونخوا اسمبلی کے07اور بلوچستان اسمبلی کے 01رکان کے حلف نامے موصول نہیں ہوئے۔اجلاس کے دور ان الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی درخواست پر پنجاب کے بعد سندھ میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات محرم کے باعث4دسمبر تک ملتوی کر دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات کیلیے بیلٹ پیپرز کی تیاری اور بیلٹ پیپرکوپولنگ اسٹیشن تک پہنچانے کے انتظامات فوج کی نگرانی میں کرایاجائے۔ بیلٹ پیپرکی تیاری اور پولنگ اسٹیشن تک لیجانے کے کام کیلیے صرف پولیس پر انحصار نہیںکیا جا سکے گا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ میں واضح کیاکہ اصغرخان کیس میں سپریم کورٹ نے سیاستدانوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ سیاستدانوں کا معاملہ ایف آئی اے کو بھیجا گیا ہے ایف آئی اے کی انکوائری کی روشنی میں کسی شخص کو عدالت سزا سناتی ہے تو وہ قانون کے مطابق خود ہی نااہل ہو جائیگا بغیرعدالتی کارروائی کے اس معاملے میں الیکشن کمیشن کارروائی کا مجاز نہیں ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story