مذہبی جماعتیں مفاہمت کریں اسلام پسند ووٹ تقسیم نہ کیے جائیں اتحاد وامت کانفرنس

الیکشن میںدینی اورسیکولرقوتوں کامقابلہ ہوگا،ووٹ نہ دینے والی دینی قوتوں کوبھی منایاجائے


News Agencies/Numainda Express November 13, 2012
الیکشن میںدینی اورسیکولرقوتوں کامقابلہ ہوگا،ووٹ نہ دینے والی دینی قوتوں کوبھی منایاجائے، فوٹو : ثناء، فائل

بین الاقوامی اتحادامت کانفرنس نے اسلامی تحریکوں کے درمیان رابطوں کے فروغ اورمؤثروحدت کیلیے ملی یکجہتی کونسل کی طرزپرعالمی فورم کے قیام کیلیے قراردادمتفقہ طورپرمنظورکرلی ہے۔

کانفرنس میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ،2ہزارسے زائدجید علمائے کرام نے انتخابات میں لادینی قوتوں کاراستہ روکنے کیلیے دینی ومذہبی جماعتوں کے درمیان انتخابی مفاہمت کامطالبہ کردیا ہے۔اسلام آبادمیںجاری اتحادامت کانفرنس کے دوسرے روز چیلنجز،مواقع اورمستقبل کے روڈمیپ کے موضوع پرمختلف علمائے کرام نے خطاب کیا۔ملی یکجہتی کونسل کے صدرقاضی حسین احمدنے کہا کہ اتحاداوریکجہتی کافارمولابنانے کی ضرورت ہے کانفرنس کونتیجہ خیزبنانے کے حوالے سے بڑے فیصلے کرنے ہونگے۔

شام سمیت کئی ممالک میںمسلمان مسلمانوں سے لڑرہے ہیں۔امریکا اوربھارت بنگلہ دیش کوبھی سیکولراورلادینی ریاست بنانا چاہتا ہے اوردینی قوتوں کو کچلنے کیلئے گرفتاریاں کی جارہی ہیں دینی جماعتوں اور شخصیات کوانتخابات میں منتشرنہیں ہونا چاہیے ۔امیرجماعت اسلامی منورحسن نے کہا کہ جیدعلمائے کرام آئندہ کے حوالے سے تجاویز دیں تاکہ و اضح لائحہ عمل کااعلان ہوسکے علماء اتحادکی نگرانی کریں،جودینی گروہ انتخابی سیاست میںحصے نہیںلیتے ایسے گروہوںسے رابطے کا میکانزم ہوناچاہیے ،ممتازعالم دین جسٹس (ر)مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ کونسل کے ذریعے امت مسلمہ کوایک ایسے پلیٹ فارم پر جمع کرنیکی تمناپوری ہو رہی ہے ۔دینی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ کم ازکم اتنی مفاہمت پیدا تو کریں کہ انتخابات میں مسلمانوں کے ووٹ تقسیم نہ ہوں۔

ایرانی مندوب مولوی عبدالرحمان ملازحی، اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل شیخ عارف واحدی،وفاق المدارس سلفیہ کے سربراہ مولانا یاسین ظفر،مولاناطیب طاری، عبدالرشیدترابی،تاجکستان کے مندوب ڈاکٹرمحی الدین کبیری،مولانا عبدالرزاق سکندر، افغان مندوب محمدزمان مزمل،تر ک اپوزیشن جماعت سعادت پارٹی کے سربراہ اوغورزھان،حافظ حسین احمد ،مفتی منیب الرحمن ، نیاز حسین نقوی ، مولانا افتخار حسین نقوی،پیرعبدالشکور نقشبندی ،علامہ ابتسام الہی ظہیر ،مولانا امیر حمزہ ، پیر سلطان احمد ، مولانا فخر جمیل ،عبدالغفار عزیزاوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔