کانگریس نے پیٹریاس کی صحافی سے تعلقات کی تفصیل مانگ لی
جب وہ تفتیش میں آئے توکیاقومی سلامتی پر سمجھوتا نہیںہوا تھا، انہیں جلد کیوں نہیں بتایا کیاگیا؟
جب وہ تفتیش میں آئے توکیاقومی سلامتی پر سمجھوتا نہیںہوا تھا، انہیں جلد کیوں نہیں بتایا کیاگیا؟ فوٹو : اے ایف پی
NEW YORK:
امریکی کانگرس کے ارکان نے سی آئی اے کے مستعفی ہونے والے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کی خاتون صحافی سے تعلقات کی تفیصلات طلب کر لیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی کانگرس کے ارکان نے کہا ہے کہ وہ سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس اور ان کی سوانح نویس خاتون کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایف بی آئی کے انکشافات کے حوالے سے مزید جاننا چاہتے ہیں اور سوال کہ جب ریٹائرڈجنرل ایف بی آئی کی تفتیش کی گرفت میں آئے توکیا اس وقت قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ ہوا تھا اور یہ کہ انھیں جلد کیوں آگاہ نہیں کیاگیا؟ سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ کیلی فورنیا کے سینیٹر ڈائن فین سٹین نے کہا کہ اس بارے میں انھیں پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
پیٹریاس کا بھانڈہ پھوڑنے والی خاتون انکی اپنی خاندانی دوست نکلی۔امریکی اخبار کے مطابق فلاڈلفیا کے شہر ٹیمپا میں رہنی والی خاتون کیلی اور انکے شوہر ڈاکٹر اسکاٹ ڈیوڈ پیٹریاس اور ان کی اہلیہ ہولی کے مشترکہ دوست نکلے۔ خاتون صحافی سے تعلقات پر ڈیوڈپیٹریاس مستعفی ہو گئے تھے۔