سپریم کورٹدھمکی آمیزاشتہارپرترک پاورکمپنی کونوٹس

فیصل صالح کو اعانت کی ہدایت،مجتبیٰ کھرل ترک شہریت کا سرٹیفکیٹ دیں


Numainda Express November 13, 2012
فیصل صالح کو اعانت کی ہدایت،مجتبیٰ کھرل ترک شہریت کا سرٹیفکیٹ دیں۔ فوٹو: فائل

دھمکی آمیز اشتہار شائع کرنے پر عدالت عظمیٰ نے ترک پاورکمپنی،کار کے کونوٹس جاری کر دیا ہے اور کمپنی انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور درخواست گزار فیصل صالح حیات کو4رینٹل کمپنیوں کے ذمے واجب الادا رقم کا تخمینہ لگانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے رینٹل پاور پراجیکٹ سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ انھیں نیب نے اس کیس میں اپنا وکیل مقررکیا ہے ۔ انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انھیں کچھ وقت دیا جائے تاکہ وہ کیس کو سمجھ سکیں۔ فیصل صالح حیات نے بتایا کہ ترک کمپنی کارکے کے ساتھ نیب کا معاہدہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ نیب نے دو ارب لے کرکارکے کو 22ارب روپے کی چھوٹ دیدی۔مزید سماعت 20 نومبر کو ہوگی۔ عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو تاحال گرفتار نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا اور پنجاب و اسلام آبادکے آئی جیز کو آئندہ سماعت پر19نومبر کو طلب کرلیا۔

نیب کی طرف سے انکوائری افسروقاص پیش ہوئے اور بتایاملزم ہربار بچ نکلنے میںکامیاب ہوجاتا ہے کیونکہ پولیس تعاون نہیںکر رہی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی کو گرفتار کرنا ہو تو وہ امریکا سے بھی گرفتار ہوجاتا ہے۔ فاضل بینچ نے دہری شہریت کیس میں رکن قومی اسمبلی رائے مجتبٰی کھرل سے کینیڈین شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے ان کی طرف سے پیش ترک شہریت کا لیٹر مستردکر تے ہوئے کہاکہ قانون کے مطا بق ترک شہریت کا سرٹیفکیٹ ہوم منسٹری جاری کرنے کی مجاز ہے جبکہ زیر نظر خط کینیڈین ہائی کمیشن سے جاری ہوا۔ مزید سماعت 29 نومبر کو ہوگی۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کی تقرری کے خلاف دائر قائد حزب اختلاف چو ہدری نثار کی پٹیشن کی سماعت 19نومبر تک ملتوی کر دی ۔

چیئر مین نیب کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے عدالت کو بتایا کہ انھیں آج ہی اس کیس میں وکیل مقررکیا گیا ہے اس لیے تیاری کے لیے مہلت دی جائے۔دریں اثناعدالت نے میڈیا کی آزادی اور پی ٹی وی کی اجارہ داری ختم کرانے کے لیے دائر جاوید جبارکی درخواست عدم پیروی کی بناپر خارج کر دی۔

مقبول خبریں