بس بہت ہو گیا، پی ٹی آئی والوں کے ساتھ اب ریاست مخالف عناصر جیسا برتاؤ کرنا ہوگا، اختیار ولی

دہشت گردوں اور تحریک انصاف کا ایک بڑا نیکسز ہے، ٹی ٹی پی والے اب بھی ان سے بھتہ وصول کررہے ہیں، اختیار ولی


ویب ڈیسک December 07, 2025

 وزیر اعظم کے معاون اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ بس بہت ہو گیا اب پی ٹی آئی والوں کے ساتھ ریاست   مخالف عناصر کی طرح برتاؤ کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی خان  نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور تحریک انصاف کا ایک بڑا نیکسز ہے، ٹی ٹی پی والے پہلے ان سے بھتہ لیتے  تھے اور اب بھی بھتہ وصول کررہے ہیں۔

انہوں نے کاہ کہ کے پی کے میں منشیات فروشوں،  دہشت گردوں  اور سیاسی لوگوں کا  نیکسز ہے۔ اختیار ولی خان نے الزام عائد کیا کہ کابینہ میں ایسے لوگ ہیں جن کے بھائیوں کی گاڑیاں منشیات کے مقدمات میں بند ہیں۔ میرے خیال میں اب ان کے ساتھ ریاست مخالف عناصر کی طرح برتاؤ کرنا ہوگا بس  بہت ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  خیبر پختونخوا میں  گورننس نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، گزشتہ 13 سالوں سے  کے پی کے میں تو وزارتیں  بیچی جا رہی ہیں ، کے پی میں تعیناتیوں کے لیے پیسے   لیے جاتے ہیں، کے پی میں منشیات  کے مختلف  کاروبار وں  کے الگ الگ ریٹس ہیں۔

سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ  بن ہی گئے ہیں تو کیا اس لیے بنے  اپنی جماعت کے سارے کیسز ختم کریں، ان کے  اپنے لیے اور دوسرے کے لیے  قانون کے پیمانے الگ الگ ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن بالکل ہونا چاہیے ، کے پی میں آپریشن کے علاوہ  دوسرا آپشن کیا ہے ؟۔

کے پی میں گورنر راج  سے متعلق سوال کا  جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج کے لیے  آئینی  راستہ موجود ہے لیکن ہم  بطور سیاسی  ورکر اس کو پسند نہیں کرتے۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ یہ گورننس نہیں ہے،  ننھے کی دکان ہے ، یہ  گزشتہ 13 سالوں سے  صوبے  کو ایسے ہی چلا رہے ہیں، میں  خیبر پختونخوا  حکومت کو چیلنج کرتا ہوں، کے پی حکومت بتا دے کہ گزشتہ 13 سالوں میں کوئی ایک نئی یونیورسٹی بنائی ہو، کوئی نیا  اسکول ، کالج نیا بنایا ہو، سڑک ، پل بنایا ہو تو وہ ہی بتا دیں۔

مقبول خبریں