لاہور کی مون مارکیٹ میں پولیس کا سرچ آپریشن 35 مشکوک افراد زیر حراست
سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلوں اور دکانوں پر بھی شہریوں کی تلاشی لی اور شناختی کوائف چیک کیے۔
سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلوں اور دکانوں پر بھی شہریوں کی تلاشی لی اور شناختی کوائف چیک کیے۔ فوٹو؛ فائل
لاہور:
پولیس نے مون مارکیٹ اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 35 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے مون مارکیٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جس دوران شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 35 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلوں اور دکانوں پر بھی شہریوں کی تلاشی لی اور شناختی کوائف چیک کیے۔