میوزک انڈسٹری کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں ،ارشد محمود

کلچرل رپورٹر  جمعرات 14 اپريل 2016
موسیقی جدیددورمیں داخل ہوچکی اسے زندہ کرنے میں فلمیں اہم کرداراداکرسکتی ہیں، گلوکار فوٹو : فائل

موسیقی جدیددورمیں داخل ہوچکی اسے زندہ کرنے میں فلمیں اہم کرداراداکرسکتی ہیں، گلوکار فوٹو : فائل

 کراچی: معروف گلوکار ارشد محمودنے کہاہے کہ ملک بھر میں امن امان کی صورتحال کی بہتری کے بعد ثقافتی سرگرمیوں میں کافی حد تک بہتری آئی ہے ۔

کراچی میں چند سالوں کے دوران پاکستان کی فلم انڈسٹری نے جس تیزی سے ترقی کی ہے اور فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں اس نے امید کی ایک نئی کرن پیدا کردی ہے فلم انڈسٹری کی بحالی بلاشبہ ہمارے نوجوانوں کا شاندار کارنامہ ہے کیا ہی اچھا ہو کہ ہمارے فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو بھی اس بحران سے نکالنے میں اس طرح بھر پور محنت کریں۔

ہماری فلمیں اچھے میوزک کے بغیر نامکمل نظر آتی ہیں ۔یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ارشد محمود کاکہناتھا کہ میوزک انڈسٹری کو ایک بار پھر زندہ کرنے میں ہماری فلمیں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ، آج ہماری موسیقی دور جدید میں داخل ہوچکی ہے اسے پرموٹ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ آج کے دور میں بننے والی فلموں کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔