باول کینسر کے علاج کے متعلق اہم پیشرفت

امیونو تھراپی کی دو ادویات کو ملا کر باول کینسر کی سب سے عام قسم کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، تحقیق


ویب ڈیسک June 16, 2024

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ امیونو تھراپی کی دو ادویات کو ملا کر باول کینسر کی سب سے عام قسم کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اینگلیا رسکن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کے مطابق Botensilimab اور balstilimab باول کینسر سے متاثر مریضوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہو سکتی ہے۔دونوں دوائیں کینسر خلیوں کو نشانہ بنانے کے لیے جسم کے مدافعتی نظام کو ابھار کر کام کرتی ہیں۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے امریکا سے تعلق رکھنے والے 101 مریضوں کا معائنہ کیا جن میں باول کینسر کی سب سے عام قسم مائیکرو سیٹلائیٹ اسٹیبل میٹا اسٹیٹک کولوریکٹل کینسر (ایم ایس ایس ایم سی آر سی) کی تشخیص ہوئی تھی۔

چھ مہینے کے مطالعے کے بعد 61 فی صد مریضوں میں کینسر کی رسولیوں کے چھوٹا ہونے یا برقرار رہنے کا مشاہدہ کیا گیا۔

محققین کے مطابق مریضوں میں ادویات کے نقصانات میں ہیضہ اور تھکن عام طور پر سامنے آئے۔

علاج کو ممکنہ طور پر گیم چینجنگ قرار دیتے ہوئے محققین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ وہ پُرامید ہیں کہ برطانیہ میں حکام اس کے استعمال کی منظوری دینے کے لیے جلد اقدامات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں