آسٹریلیا میں 13سو سال کے بعد آج مکمل سورج گرہن دیکھا گیا

اس کے بعد 16 اکتوبر 2126 میں آسٹریلیا میں ایک بار پھر مکمل سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

آسٹریلیا میں 13 سو سال کے بعد آج مکمل سورج گرہن دیکھا گیا. فوٹو: رائٹرز

HYDERABAD:
آسٹریلیا میں 13 سو سال کے بعد آج مکمل سورج گرہن دیکھا گیا.

آسٹریلیا کےشمالی علاقے کوئینز لینڈ میں80 ہزار سے زائد سائنسدان اورسیاح سورج گرہن دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ لوگوں نے مخصوص چشمے لگا کر یہ خوبصورت نظارہ دیکھا ، جیسے ہی چاند سورج کے سامنے آیا تو اندھیرا چھانے کی وجہ سے چرند پرند خاموش ہو گئے۔


سائنسدانوں نےسورج گرہن کے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا، ان کا کہنا تھا کہ سورج گرہن کی تصاویرخلائی تحقیقات میں استعمال کی جا سکیں گی، اگلا سورج گرہن 16 اکتوبر 2126 کو آسٹریلیا میں دیکھا جاسکے گا۔


 

Recommended Stories

Load Next Story