لاہور گیس پائپ لائنوں کی تبدیلی کی وجہ سے کئی علاقوں کوگیس کی فراہمی معطل

14 نومبر کی صبح 10 بجے سے 15 نومبر کی صبح 6 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

14 نومبر کی صبح 10 بجے سے 15 نومبر کی صبح 6 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ فوٹو: فائل

فیروز پور روڈ پر تعمیراتی کاموں کی وجہ سے آج گیس پائپ لائنوں کی تبدیلی کے باعث کئی علاقوں کوگیس کی فراہمی معطل۔


سوئی نادرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق فیروز پور روڈ پر 12 گیس پائپ لائنوں کو تبدیل کیاجارہاہے جس کے باعث 14 نومبر کی صبح 10 بجے سے 15 نومبر کی صبح 6 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

لاہور کے کئی علاقوں میں اس وجہ سے گیس پریشر بھی کم ہوجائے گا ، جن علاقوں میں گیس کی بندش ہوگی ان میں گلبرگ مین بلیوارڈ ،نصیرآباد، گارڈن ٹاؤن اور دوسرے علاقے شامل ہیں ۔
Load Next Story