ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان

سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان نہیں آ سکتے، ویسٹ انڈین بورڈ

ویسٹ انڈین بورڈ کے انکار کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان سیریز یو اے ای میں ہو گی۔ فوٹو: فائل

بنگلا دیش کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کو3 میچوں کی سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیش کش کی تھی تاہم ویسٹ انڈین بورڈ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرپاکستان آنے سے انکارکردیا جس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان مکمل سیریزمتحدہ عرب امارات میں ہی ہوگی۔


واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کو بھی ہوم سیریز کی دعوت دی تھی جسے بی سی بی حکام نے سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔

Load Next Story