دیار غیر میں سیاحوں کی مددگار 40 علامتوں والی خصوصی ٹی شرٹ پیش
کسی ملک کی زبان نہیں جانتے تو ٹی شرٹ میں موجود علامت پر اشارہ کرکے اپنی مطلوبہ شے حاصل کرسکتی ہے
بین الاقوامی علامتوں سے مزین یہ ٹی شرٹ وہاں کام آتی ہے جہاں لوگ آپ کی زبان سے ناواقف ہوتے ہیں۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
بین الاقوامی سفر پر جانے والے افراد کو وہاں کی زبان نہ آنے کی وجہ سے بہت مشکل پیش آتی ہے۔ اس کے حل کے طور پر ایک آرٹسٹ نے 40 اہم آئکن (علامات)والی ٹی شرٹ تیار کی ہے جس پر مطلوبہ اشیا کے خاکے بنے ہوئے ہیں۔
ایسی ٹی شرٹ کو ائی کن اسپیکس ٹی شرٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس پر 40 نشانات چھپے ہیں جنہیں پوری دنیا میں سمجھا جاسکتا ہے۔ اسے سوئزرلینڈ کے تین افراد نے ڈیزائن کیا ہے کیونکہ بین الاقوامی سفر کے دوران انہیں زبان نہ آنے کی وجہ سے بہت مشکلات پیش آتی رہی ہیں۔ اس لئے 40 اشارے تجویز کئے گئے جو ہر ایک کی ضرورت ہوسکتے ہیں اور ان کو پوری دنیا میں سمجھا جاسکتا ہو۔
اس ٹی شرٹ پر ریل، فون، کھانے اور بیت الخلا جیسی علامات پرنٹ کی گئی ہیں۔ بس یہ ٹی شرٹ پہنئے اور کسی بھی ملک جاکر اس علامت کی جانب اشارہ کردیجئے۔ اس طرح ٹی شرٹ آپ کی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ جارج ہارن اور اس کے ساتھیوں کی بنائی گئی یہ ٹی شرٹ 2015 سے آن لائن فروخت ہورہی ہے اور لوگوں کی اکثریت نے اسے مفید پایا ہے۔ اس کے علاوہ ایسی علامتوں والے بیگز، کیپ اور دیگر اشیا بھی بنائی گئی ہے۔
ایک شخص نے یہ ٹی شرٹ خرید کر اسے ناروے میں استعمال کیا تو ان علامات کو دیکھ کر دکاندار فوری طور پر جان گیا کہ اسے کیا درکار ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ بس اسٹاپ پر ہوں تو آپ ٹی شرٹ پر پہلے بس اور پھر گھڑی کی جانب اشارہ کرکے لوگوں سے یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ اگلی بس کب آئے گی ۔