دوسروں پر اچھالے کیچڑ کے چھینٹے انگلش دامن پر بھی آگئے
ایک کائونٹی کرکٹر کے دبئی اکائونٹ میں 1 لاکھ پائونڈ موجود اور وہ بہت بڑی پارٹی ہے، ہاکنز کا کتاب میں انکشاف
گذشتہ برس اگست میں ایک پرو 40 کائونٹی میچ فکسڈ تھا،45 مشکوک کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو دے دی، برطانوی صحافی کا دعویٰ فوٹو: اے ایف پی
برطانوی صحافی کی جانب سے اب اپنے ہی ملکی کرکٹرز پر بھی میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آ گئے۔
گذشتہ دنوں اس نے پاک بھارت ورلڈکپ2011 کے سیمی فائنل کو فکسڈ قرار دیتے ہوئے پاکستانی پلیئرز پرالزامات عائد کیے تھے، اب دوسروں پر اچھالے گئے کیچڑ کے چھینٹے انگلش دامن پربھی آنے لگے ہیں،کرکٹ میں کرپشن کے بارے میں کتاب لکھنے والے ایڈ ہاکنز نے بھارتی بکی کے حوالے سے کہا کہ ایک کائونٹی کرکٹر کے دبئی اکائونٹ میں ایک لاکھ پائونڈ موجود اور وہ ایک بہت بڑی پارٹی ہے، انگلش کرکٹ اس وقت بھارتی سٹہ بازوں کے نشانے پر ہے، بھارت میں ایک لاکھ سے زائد غیرقانونی بکی موجود ہیں، گذشتہ برس اگست میں ایک پرو 40 کائونٹی میچ فکسڈ تھا، اس نے 45 مشکوک کرکٹرز کی فہرست اینٹی کرپشن یونٹ کو دینے کا دعویٰ بھی کیا۔
اپنی کتاب 'بکی، گیمبلرفکسر اسکائی 'میں ہاکنز نے لکھا کہ مجھے دہلی کے ایک پنٹر رتن مہتا نے بتایا کہ انگلش کائونٹی میچز اب براہ راست بھارت میں نشر ہوتے اور ان میں ٹوئنٹی 20 اور تمام 40 اوورز میچز شامل ہیں، میں ایک ایسے کائونٹی پلیئر کو جانتا ہوں جس کے دبئی اکائونٹ میں ایک لاکھ پائونڈ موجود ہیں، وہ ایک بڑی پارٹی ہے۔ ہاکنز نے اندازہ لگایا کہ بھارت میں ایک لاکھ کے قریب غیرقانونی بک میکرز موجود جبکہ کرکٹ کے دیوانے اس ملک میں پنٹرز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ انھوں نے لکھا کہ انگلش بورڈ کی نئی 100 ملین پائونڈ کی نشریاتی ڈیل سے کرپٹ لوگوں کی توجہ کائونٹی کرکٹ کی جانب زیادہ مبذول ہوگی۔
2013 سے یہ مقابلے ایشیا، مڈل ایسٹ اور افریقہ میں بھی براہ راست نشر ہونے ہیں۔ ہاکنز نے اپنی کتاب میں ایک بھارتی بکی کے حوالے سے لکھا کہ گذشتہ برس اگست میں کھیلا جانے والا ایک 40 اوورز کا کائونٹی میچ فکسڈ تھا ، بکی نے اس بارے میں بتایا کہ میں اس پر جوا کھیل سکتا تھا وہی ٹیم جیتی جس کا اندازہ تھا، ہمارے ایک بک میکر نے مجھے فون کیا اور کہا کہ اس میچ کو چھوڑ دو نہ تو اس پر جوا کھیلنا اور نہ ہی کوئی دائو وصول کرنا ۔ ہاکنز نے اپنی کتاب میں لکھا کہ بھارتی بکی نے جس میچ کا حوالا دیا اس پر ایک قانونی طور پر شرطیں قبول کرنے والی فرم 'بیٹ فیئر' پر 14 ملین پائونڈ کا ٹرن اوور رہا جبکہ دیگرکائونٹی میچز پر اس سے آدھا بھی جوا نہیں لگتا۔ ہاکنز نے کہاکہ ان کا کتاب لکھنے کا مقصد کھیل کو داغدار کرنے والوں کو بے نقاب کرنا ہے، وہ 45 کے قریب سابق اور موجود انٹرنیشنل و ڈومیسٹک کرکٹرز کی فہرست آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو دے چکے، یہ تمام مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہیں۔