’’ریڈ ڈان‘‘کی ری میک فلم 21 نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

نئی فلم میں پرانی فلم کے بہت سےمناظرشامل ہیں لیکن اس مرتبہ فلم کی کہانی میں کچھ نئی باتیں بھی شامل کی گئی ہیں،اداکار۔

نئی فلم میں پرانی فلم کے بہت سےمناظرشامل ہیں لیکن اس مرتبہ فلم کی کہانی میں کچھ نئی باتیں بھی شامل کی گئی ہیں،اداکار۔ فوٹو: پبلیسٹی

1980 کی دہائی کی مشہور فلم ''ریڈ ڈان''کی ری میک فلم 21 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی.


فلم کی کہانی کچھ بچوں کے گرد گھومتی ہے جو ملک دشمنوٕں کا مقابلہ کرتے ہیں، نئی فلم میں ولنز کا تعلق شمالی کوریا سے ہے جنہیں روس کی مدد حاصل ہوتی ہے۔

فلم میں جوش پیک اور''ایڈریان پیلیکی'' نے مرکزی کردار دا کیا ہے، ان اداکاروں کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں پرانی فلم کے بہت سے مناظر شامل ہیں لیکن اس مرتبہ فلم کی کہانی میں کچھ نئی باتیں بھی شامل کی گئی ہیں۔
Load Next Story