سرپر گیند لگ جانے کے بعد کوشل سلوا کی ہنگامی بنیادوں پر کولمبو منتقلی
کوشل سلوا کو نگامی بنیادوں پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال پہنچایاگیا۔
کوشل سلوا کو نگامی بنیادوں پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال پہنچایاگیا۔ فوٹو: فائل
گیند سرپر لگ جانے کے بعد سری لنکن بیٹسمین کوشل سلوا کو ہنگامی بنیادوں پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال پہنچایاگیا۔
یہ افسوسناک واقعہ ان کے شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کے دوران پیش آیا، وہ پالے کیلی میں پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہوئے، ابتدائی سٹی اسکین کے نتائج میں انھیں خطرے سے باہر قرار دیاگیا ہے لیکن ان کے احتیاط کے پیش نظر زیرنگرانی رکھا جائیگا۔
سر پر گیند لگنے کے وقت بھی اگرچہ سلوا ہیلمٹ اور اضافی پیڈز پہنے ہوئے تھے، چوٹ لگنے پر انھیں فوری طور پر کینڈی اسپتال پہنچایاگیا جہاں ابتدائی سی ٹی اسکین کے بعد انھیں طیارے کے ذریعے کولمبو منتقل کیاگیا، دو روزہ پریکٹس میچ دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلیے جاری تھا۔