تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم
نعیم الحق کی سربراہی میں بنائی گئی 4 رکنی کمیٹی ویڈیو اور تصویری شواہد کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کا تعین کرے گی
جلسے میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اپنے ہی کارکن تھے،عظمیٰ کاردار۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر خواتین سے بدسلوکی کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی خاتون رہنما عظمیٰ کاردار کی جانب سے عمران خان کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے پارٹی کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے کے دوران خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے ناقص انتظامات کا ذکر کیا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ 24 اپریل کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جلسے میں شریک خواتین کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اپنے ہی کارکن تھے، جلسے کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے متعدد واقعات پیش آئے جس کی اصل وجہ ناقص انتظامات تھے۔ پی ٹی آئی کے جلسوں میں پہلے بھی خواتین کے ساتھ بد تمیزی کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ متاثرہورہی ہے، اس لیے ایسے واقعات کا سد باب کرنے کے لئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
خاتون رہنما کے شکایتی خط پر عمران خان 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے، نعیم الحق کمیٹی کی سربراہی کریں گے جب کہ نفیسہ خٹک، کرنل (ر) یونس علی رضا اور طلعت نقوی کمیٹی کے رکن ہوں گے، کمیٹی ویڈیو اور تصویری شواہد کا تفصیلی جائزہ لے گی اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔