سنسر بورڈ نے پاکستانی فلم ’’مالک‘‘ کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی لگادی
فلم پرشہریوں کے قانون ہاتھ میں لینے اور سیاستدانوں کے خلاف پروپیگنڈے کے باعث پابندی لگائی گئی، چیرمین وفاقی سنسربورڈ

وفاقی سنسر بورڈ نے معروف ہدایتکار عاشر عظیم کی فلم ''مالک'' کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ سنسر بورڈ کے بعد وفاقی سنسر بورڈ نے معروف ہدایتکار عاشر عظیم کی فلم ''مالک'' کی نمائش پر پابندی لگادی ہے جس کے بعد ملک بھر میں فلم کی نمائش روک دی گئی ہے جب کہ وفاقی سنسر بورڈ کے چیرمین کا کہنا تھا کہ فلم میں صوبائی تعصب اجاگر کرنے ، عام شہریوں کے قانون ہاتھ میں لینے اور سیاستدانوں کے خلاف پروپیگنڈے کے باعث فلم پر پابندی لگائی گئی ہے۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کے سیکشن 9 کے تحت حاصل اختیارات کی بنیاد پر فلم کا سنسر سرٹیفیکیٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس فلم کی نمائش پر ملک بھر میں پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 3 ہفتے قبل وفاقی فلم سنسر بورڈ کی جانب سے فلم ''مالک'' کو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا۔