پریانکا چوپڑا امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ ڈنر کریں گی

شوبز ڈیسک  جمعرات 28 اپريل 2016
 ڈنر کی میزبانی معروف کامیڈین لیری ولمور کریں گے۔ فوٹو: فائل

ڈنر کی میزبانی معروف کامیڈین لیری ولمور کریں گے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ڈنر کریں گی۔

وائٹ ہاؤس نام نگاروں کے ڈنر میں ہالی ووڈ اداکارول اسمتھ، اداکارہ کیری واشنگٹن اور کینڈل جینر کے علاوہ ہالی ووڈ کی دیگر معروف شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ اطلاعات کے مطابق اس ڈنر کی میزبانی معروف کامیڈین لیری ولمور کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔