- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا پیکیج احسان نہیں ہمارا فرض ہے، وزیراعظم
- یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا
- خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے پرپابندی عائد
- بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
- پاک بھارت ٹاکرا؛ ڈراپ اِن پچز کیوں؟ ہربھجن نے تنقید کے نشتر چلادئیے
- غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
- بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی نے بھارت کو پہلے ہی سیمی فائنل سلاٹ الاٹ کردی
- اسپتال مالک کے اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 سابق سرکاری ملازم گرفتار
پاکستان کپ؛ خیبرپختونخوا نے فائنل میں قدم رکھ دیئے
لاہور: خیبر پختونخوا نے سنسنی خیز مقابلے میں سندھ کو7 رنز سے ہرا کر پاکستان کپ کے فائنل میں قدم رکھ دیئے، آخری اوور میں درکار15 رنز میں سے صرف7 ہی بن سکے۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونخوا نے پہلے کھیلتے ہوئے سندھ کی ٹیم کو 320 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ کے پی کے کے اوپنرز نے ٹیم کو 176 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا، احمد شہزاد نے 2 چھکوں اور15 چوکوں کی مدد سے143 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، فاخر زمان 68 رنز بنانے میں کامیاب رہے، زوہیب خان 27، بسم اللہ خان 25 جب کہ عادل امین اور فہیم اشرف نے 20،20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پیسر محمد عامر، رومان رئیس اور بلال آصف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
جواب میں سندھ کی ٹیم 312 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی،آغاز اچھا نہ رہا اور صرف 22 رنز پر3کھلاڑی پویلین کا راستہ دیکھ چکے تھے، دونوں میچز میں سنچریاں بنانے والے خرم منظور اس بارصرف 2رنز تک محدود رہے،سمیع اسلم7 اور صہیب مقصود صرف4 رنز بنا کر چلتے بنے، مشکل وقت میں خالد لطیف نے فواد عالم کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکل حالات سے نکالنے کی پوری کوشش کی، فواد 74 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، خالد لطیف نے 9 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 168 رنز ناٹ آؤٹ بنائے مگر ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے، ضیا الحق نے 3، سمین گل نے 2 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔