عمران خان بھی فلم ’’مالک‘‘ پر پابندی کے خلاف میدان میں آگئے

فلم پر پابندی لگا کرحکمراں اشرافیہ کی کرپشن نہیں چھپائی جاسکتی، چیئرمین تحریک انصاف

فلم پر پابندی لگا کرحکمراں اشرافیہ کی کرپشن نہیں چھپائی جاسکتی، چیئرمین تحریک انصاف، فوٹو؛ فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی فلم ''مالک'' پر پابندی کے خلاف میدان میں آگئے۔

فلم ''مالک'' کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کے اظہار میں عمران خان نے کہا کہ فلم میں دکھائی گئی حکمران اشرافیہ کی کرپشن کو پابندی لگا کر چھپانے سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جاسکتی، حکومت کی جانب سے فلم پر پابندی لگانا غیرجمہوری اور غیرمنطقی ہے۔




واضح رہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے فلم ''مالک'' کی نمائش پر ملک بھر میں پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ پابندی کو عدالت میں بھی چیلنج کردیا گیا ہے۔

Load Next Story