پسینے سے شوگر معلوم کرنے والی چپ ایجاد
یہ چپ صرف 70 سیکنڈ میں بایو سینسر پسینے سے بھی گلوکوز کی مقدار معلوم کرسکتی ہے۔
تصویر میں نیچے کی جانب ہانگ کانگ یونیورسٹی کی جانب سے بنائی گئی مائکرو چپ جو خون میں شکر کی مقدار کا پتا لگا سکتی ہے۔ فوٹو: فائل
لاہور:
چین کے سائنسدانوں نے ایسی مائیکرو چپ تیار کی ہے جو پسینے کے ایک قطرے سے بھی خون میں شوگر کی مقدار معلوم کرسکتی ہے۔
اسے ' چپ پر لیبارٹری ' کا نام دیا گیا ہے جسے ہانگ کانگ پولی ٹیکنک یونیورسٹی اور زی جیانگ یونیورسٹٰی کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ چپ ذیابیطس کا مریض بننے سے قبل ہی آپ کو ممکنہ بیماری کے بارے میں خبردار کرے گی۔ ماہرین نے اس کے لئے فائبر آپٹکس اور مائیکرو فلوئڈز سے مدد لی ہے۔
چپ کے بارے میں ایک ریسرچ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ فائبر آپٹک سینسر سے خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کی جاسکتی ہے۔ اس چپ کو بہت حساس بنایا گیا ہے جس کے نتائج بہت حد تک درست ثابت ہوئے ہیں۔ یہ چپ صرف 70 سیکنڈ میں بایو سینسر پسینے سے بھی گلوکوز کی مقدار معلوم کرسکتی ہے۔
دوسرے مرحلے میں ٹیم مائیکرو چپ پر مزید میڈیکل ٹیسٹ کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے اور سائنسدانوں کو امید ہے کہ اس طرح طب کے میدان میں ایک انقلاب آجائے گا۔