ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس ثابت کرکے ٹیم میں دوبارہ شامل ہوں گا شاہد آفریدی

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل کر اپنی فٹنس اور پرفارمنس ثابت کرکے ٹیم میں واپس آؤں گا، سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان

قومی سلیکشن کمیٹی نوجوانوں کو موقع فراہم کر اچھے فیصلے کررہی ہے، شاہد آفریدی- فوٹو؛ فائل

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نوجوانوں کو موقع دے کر اچھے فیصلے کررہی ہے جب کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم میں واپس آؤں گا۔

دورہ انگلینڈ سے ڈراپ کئے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے قومی سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے اچھا کام کررہی ہے۔




شاہد آفریدی نے کہا کہ اس سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فٹنس اور پرفارمنس ثابت کرکے ٹیم میں کم بیک کروں گا۔



واضح رہےکہ قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ سے قبل تربیتی کیمپ کے لیے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور عمراکمل شامل نہیں۔
Load Next Story