سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات آج ہونگے

نائب صدر کے لیے اخلاق احمد خان اور یوسف مولوی میں مقابلہ ہوگا۔

انتخابات میں سابق جسٹس سندھ ہائیکورٹ مشتاق میمن اور مصطفی لاکھانی صدارت کے عہدے کیلیے امیدوار ہیں۔فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2012-13 آج ہفتہ کو منعقد ہونگے۔


انتخابات میں 1734 وکلا حق رائے دہی استعمال کرینگے، انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدواروں کو تشہیری مہم یا ووٹرز کو کھانے پر مدعو کرنے پر پابندی عائد تھی ، انتخابات میں سابق جسٹس سندھ ہائیکورٹ مشتاق میمن اور مصطفی لاکھانی صدارت کے عہدے کیلیے امیدوار ہیں ، نائب صدر کے لیے اخلاق احمد خان اور یوسف مولوی میں مقابلہ ہوگا، سیکریٹری کی نشست کے لیے اصغر نسیم فاروقی اور محمد سلیم منگریومقابل ہیں تاہم جوائنٹ سیکریٹری کی اسامی پر ریحان عزیز پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، خازن کے عہدے پر ماجد نعمان اور شیخ اکرام عزیز میں سے کوئی ایک براجمان ہوگا جبکہ مجلس عاملہ کی 9نشستوں کے لیے 17وکلا نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
Load Next Story