آئٹم سانگ بھی کرتی رہوں گی نئی فلم میں منفرد کردار نبھاؤں گی ملائیکہ شراوت

بالی وڈ اداکارہ کا تعلق پنجاب کے’’جٹ‘‘گھرانے سے ہے نئی فلم میں ویوک اوبرائے کے ساتھ ہریانہ کی لڑکی کا کردارنبھائیں گی


Net News November 17, 2012
مکمل اداکارہ ہوں، ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں، نئے سال کے آغاز پر فلم ’’لکی ان لکی‘‘ میں نظر آئوں گی، بالی ووڈ اداکارہ۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ شراوت نے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر فلم ''لکی ان لکی ''میں منفرد اسٹائل لے کر آئوں گی۔

انھوں نے کہا کہ آئٹم سانگ بھی کرتی رہوں گی ۔اداکارہ نے بتایا کہ فنی سفر جاری ہے اور نئے آنیوالوں کا خیر مقدم کرتی ہوں ۔اپنی الگ شناخت بنانے میں بہت محنت کرنا پڑتی ہے ۔شائقین کو جو کردار پسند ہو اسے کرنے کی کوشش کرتی ہوں ،مداحوں نے حوصلہ افزائی کی ان کی ممنون ہوں ۔اداکارہ ہوں اور آیندہ بھی اداکارہ ہی رہوں گی ۔جو دل کو لگے وہی کام کرتی ہوں ۔نئی فلموں کی پیشکش ہوئی ہے۔ اب کہانی اور میوزک پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ۔

اچھی فلمیں بنیں گی تو ان کو زیادہ دیکھنے والے ہونگے ۔انھوں نے کہا کہ ہالی وڈ میں کام کرکے بین الاقوامی مارکیٹ بنائی ہے ۔میری ہالی وڈ فلموں کو بھی پسند کیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہدایتکار ولیم ڈیر کی فلم ''پولیٹکس آف لو''میں برین جے وائٹ کے ساتھ پرفارم کیا ۔اس فلم کو بھی پذیرآئی ملی ۔واضح رہے کہ ملائیکہ شراوت کا اصل نام ریما لامبا ہے ۔انھوں نے ملائیکہ شراوت فلموں کے لیے رکھا ہے۔ملائیکہ کا تعلق بھارت کی جٹ فیملی سے ہیں ۔ملائیکہ کا یہ بھی ماننا ہے کہ بولڈ سین فلمانے پر انھیں بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ،تاہم ایسے سین فلمانے کی ڈیمانڈ ہوتی ہے ۔ایسے سین کہانی کے تحت فلمبند کیے جاتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ میں مکمل اداکارہ ہوں، صرف آئٹم سانگ ہی نہیں دیگر تمام طرح کے بھی کردار نبھائے ہیں۔ آئٹم سانگ پرفارم کرنے میں مہارت رکھنے کی بھی ایک صفت ہے اور بالی وڈ کی فلموں میں کئی مواقع پر فلمیں آئٹم سانگز کی وجہ سے مقبول ہوتی ہیں ۔ادھر بالی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ ملائیکہ شراوت عمدہ کام کرتی ہیں ،ان کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں ۔انھوں نے کہا کہ ملائیکہ کو جو بھی کردار ملتا ہے اسے خوبی کے ساتھ نبھاتی ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ دلچسپی انھیں دیگر کئی اداکارائوں سے ممتاز کرتی ہے۔

فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ ملائیکہ شراوت کا کام سب کے سامنے ہے ان کی پہلی دو فلموں2003کی ''خواہش '' اور 2004کی فلم ''مرڈر''میں بولڈ سین فلمانے پر اداکارتنقید کا نشانہ بنایا گیا ،تاہم ڈائریکٹر کی ڈیمانڈہوتی ہے اس حوالے سے اداکاری کی فنی پختگی اور خوبی پر کوئی حرف نہیں آتا ۔2002میں اداکارہ ملائیکہ شراوت نے پہلی فلم ریما لامبا کے نام سے ہی کی ۔فلم ''جینا صرف تیرے لیے ''میں مختصر کردار نبھایا ۔2003میں اداکارہ کی فلم ''خواہش ''نے دھوم مچائی ۔2004میں فلم ''کس کس کی قسمت''میں جلوہ گرہوئیں ۔پھر اسی سال فلم ''مرڈر''میں ملائیکہ کے منفرد کردار سے شائقین محظوظ ہوئے ۔2005کے دوران اداکارہ کی دو فلمیں سینمائوں کی زینت بنائی گئیں،ان میں فلم''بچ کے رہنا رے بابا ''اور'' دی متھ ''شامل ہیں ۔

2006 کے دوران اداکارہ جن فلموں میں جلوہ گرہوئی ان میں ''پیار کے سائیڈ افکیٹ''، ''شادی سے پہلے ''،''ڈرنا ضروری ہے ''،اور فلم ''گرو''میں آئٹم سانگ پر پرفارم کرکے شائقین کے دل جیتے ۔2007میں اداکارہ کی فلمیں ''آپ کا سرور''، ''پریتی ''اور ''ویلکم ریلیز ہوئیں ۔2008میں ''اگلی اور پگلی '' اور ''مان گئے مغل اعظم ''میں کام کیا۔ 2010 -11میں دو ہالی وڈ فلمیں کیں اس کے بعد فلم ''بن بلائے مہمان ''میں آئٹم سانگ پرفارم کیا ۔ملائیکہ کی فلم ''ڈبل دھمال ''میں پرفارمنس کو شائقین نے بے حد سراہا۔ پھر 2011میں فلم 'اوستھ'میں آئٹم سانگ کیا۔ 2012میں ریلیز ہونے والی فلم ''تیز'' میںبھی آئٹم سانگ کرکے میلہ لوٹ لیا۔اداکارہ نے ان فلموں میں پرفارمنس کے ساتھ ٹی وی شوز اور کمرشلز میں بھی کام کیا۔

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ملائیکہ شراوت نے بی پی ایل اور شاہ رخ کے ساتھ کمرشلز بھی کیں ،نرمل پانڈے کی وڈیو میں بھی اداکارہ کی پرفارمنس نے لوگوں کو متاثر کیا۔ فلم ''مرڈر ''پر ملائیکہ کو زی سائن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔اس کے بعد اداکارہ نے شائقین سے رابطہ رکھا اور اپنے بارے میں ہونیوالے تبصروں پر اظہار خیال کیا۔ اداکارہ نے ناقدین کی آراء پر اپنا ردعمل بھی جاری کیا اور تقریبات کے مواقع پر میڈیا کو اپنا موقف بھی سمجھانے کی کوشش کی ۔2005میں اداکارہ نے جیکی چن کے ساتھ چینی فلم میں کردار نبھایا اور اس پر ان کی پرفارمنس کو سراہا گیا ۔یہ ملائیکہ کی پہلی بین الاقوامی فلم تھی ،جس کے بعد انھوں نے کئی غیر ملکی فلموں میں پرفارم کرکے اپنے فن سے دنیا بھر کے شائقین کو متاثر کیا ۔

مقبول خبریں