واٹس ایپ جلد اپنے صارفین کیلئے ’’ویڈیو کالنگ‘‘ کی سہولت متعار ف کرائے گا
واٹس ایپ کا ونڈوز اور میک کے لیے سافٹ ویئر بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔
واٹس ایپ کا ونڈوز اور میک کے لیے سافٹ ویئر بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔ فوٹو؛ فائل
ایسا لگتا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ بھرپور طریقے سے نئے فیچرز متعارف کرانے میں شدید مصروف ہے کیونکہ آئے روز اس میں کسی نہ کسی فیچر کا اضافہ ہورہا ہے اور اب وائس میل، کال بیک اور شپ فائل شیئرنگ کے بعد واٹس ایپ میں ''ویڈیو کالنگ'' کی سہولت جلد متعارف کرائے جائے گی۔
یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ اس فیچر کی وٹس ایپ میں شدید کمی تھی۔ واٹس ایپ اس وقت دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن ہے لیکن اس میں صرف وڈیوکالنگ کی کمی تھی جو کہ اب پوری ہونے کو ہے۔ اس فیچر کے بعد دیگر مسیجنگ ایپلی کیشنز جیسے کہ ایمو، وائبر اور اسکائپ وغیرہ کو شدید مشکلات پیش آسکتی ہیں کیونکہ وڈیو کالنگ کے لیے صارفین واٹس ایپ کی بجائے دیگر ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں لیکن اگر یہی فیچر اب واٹس ایپ میں موجود ہو گا تو صارفین کسی دوسری ایپلی کیشن کی طرف جانا پسند نہیں کریں گے۔
اس فیچر کی فی الحال واٹس ایپ انتظامیہ نے تصدیق نہیں کی لیکن اس کا ایک اسکرین شاٹ شائع کیا ہے جس میں یہ نیا فیچر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس لیے امید ہے کہ جلد یہ نیا فیچر بھی واٹس ایپ میں دیکھنے کو ملے گا۔ یہی نہیں واٹس بلکہ ایپ کا ونڈوز اور میک کے لیے سافٹ ویئر بھی تیاری کے مراحل میں ہے یعنی مستقبل میں واٹس ایپ کو پی سی اور میک پر بھی باآسانی استعمال کیا جا سکے گا۔