سوناکشی کو ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
اکشے کمار اور سوناکشی سنہا کی جوڑی کی ایک ساتھ چوتھی فلم ہے۔
اکشے کمار اور سوناکشی سنہا کی جوڑی کی ایک ساتھ چوتھی فلم ہے۔ فوٹو؛ فائل
بالی ووڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ فلم ''نمستے انگلینڈ'' میں جلوہ گر ہوں گی جب کہ یہ دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ چوتھی فلم ہوگی۔
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلمی کرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ''دبنگ'' سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے فنی سفر میں کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیے ہیں جس میں سلمان خان اور اکشے کمار سر فہرست ہیں تاہم اب ایک بار پھر اکشے کمار کی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ''نمستے انگلینڈ'' میں ان کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے اداکارہ کترینہ کیف اور ایمی جیکسن کا نام لیا جارہا تھا لیکن اب فلم کے ہدایتکار نے بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کو فلم میں کاسٹ کرلیا ہے جب کہ اداکارہ سوناکشی سنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم میں مرکزی کردار کے لیے اپنے نام کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد دونوں اداکاروں کی جوڑی چوتھی بار فلموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوگی۔
واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی آنے والی فلموں ''اکیرہ'' اور ''فورس 2'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔