اسلام آباد کے ریڈ زون سے 2 مسلح افراد گرفتار پولیس

گرفتار افراد کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول برآمد ہوئے جب کہ وہ جاپانی سفارتخانے کی طرف جارہے تھے۔ پولیس

گرفتار افراد کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول برآمد ہوئے جب کہ وہ جاپانی سفارتخانے کی طرف جارہے تھے۔ پولیس، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون سے 2 مسلح افرد کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق چارسدہ سے ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈپلو میٹک انکلیو کے دروازے سے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ سے ہے جو جاپانی سفارتخانے کی طرف جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق چیکنگ کے دوران دونوں کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور 45 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جب کہ دونوں افراد کو تفتیش کے لیے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story