اسحاق ڈار کا فاروق ستار کو فون آفتاب احمد کی وفات پر وزیراعظم کا تعزیتی پیغام پہنچایا
آفتاب احمد کی وفات ایک افسوسناک واقعہ ہے جس پر مسلم لیگ (ن) ایم کیوایم کے ساتھ ہے، اسحاق ڈار
آفتاب احمد کی وفات ایک افسوسناک واقعہ ہے جس پر مسلم لیگ (ن) ایم کیوایم کے ساتھ ہے، اسحاق ڈار، فوٹو؛ فائل
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کو فون کیا اور ان کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی وفات پر وزیراعظم کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کو فون کرکے آفتاب احمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ وزیراعظم کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق فاروق ستار سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آفتاب احمد کی وفات ایک افسوسناک واقعہ ہے جس پر مسلم لیگ (ن) ایم کیوایم کے ساتھ ہے جب کہ اس معاملے کی تحقیقات کی بھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد رینجرز کی حراست میں انتقال کرگئے جس پر ایم کیوایم کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے بھی آفتاب احمد کی موت پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔