کراچی زینب مارکیٹ اورحب چوکی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

تلاشی کے بعد رینجرز نے 7 مشکوک افرادکوحراست میں لے لیا ہے ،جنہیں پوچھ گچھ کے لئے تفتیشی مرکزمنتقل کردیا گیا ہے، ذرائع

تلاشی کے بعد رینجرز نے 7 مشکوک افرادکوحراست میں لے لیا ہے ،جنہیں پوچھ گچھ کے لئے تفتیشی مرکزمنتقل کردیا گیا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

JAFARABAD:
زینب مارکیٹ اور حب چوکی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ لیاقت آبادعرشی چوک پررینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق زینب مارکیٹ اور حب چوکی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ محمودآباد چنیسرگوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

رینجرزذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن پہلے سے زیرحراست افراد کی نشاندہی پرلیاقت آبادعرشی چوک پرکیا گیا .رینجرزکی بھاری نفری نے تین گلیوں کامحاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی ، ذرائع کے مطابق تلاشی کے بعد رینجرز نے 7 مشکوک افرادکوحراست میں لے لیا ہے ،جنہیں پوچھ گچھ کے لئے تفتیشی مرکزمنتقل کردیا گیا ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story