برازیلین سینیٹ میں صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کثرت رائے سے منظور

مواخذے کی تحریک منظور ہونے کے بعد برازیلین صدر دلما روزیف 180 روز کیلئے معطل ہو گئی۔

سینیٹ میں مواخذے کی تحریک 22 کے مقابلے میں 55 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ فوٹو: فائل

برازیل کی صدر دلما روزیف پر کرپشن اور خورد برد کے الزامات میں سینیٹ نے مواخذے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کر لی ہے جس کے بعد لاطینی امریکی ریاست کی صدر 6 ماہ کے لئے معطل ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے برازیل کی سینیٹ نے گھنٹوں کی بحث کے بعد صدر دلما روزیف کے خلاف مواخذے کی تحریک کثرت رائے سے منطور کر لی ہے، مواخذے کی تحریک 22 کے مقابلے میں 55 ووٹوں سے منظور کی گئی۔


سینیٹ سے مواخذے کی تحریک منظور ہونے کے بعد صدر دلما روزیف 180 روز کے لئے معطل ہو گئی ہیں اور اس دوران ان پر عائد الزامات کی مکمل تحقیقات تک ملک کی باگ ڈور نائب صدر مائیکل ٹیمر کے پاس رہے گی۔ مواخذے کی تحریک منظور ہونے کے بعد برازیل میں 13 برس بعد بائیں بازو کی ورکرز پارٹی کی حکومت ختم ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برازیل کے ایوان زیریں نے بھی دلما روزیف کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی گئی جس میں 513 کے ایوان میں سے 367 ممبران نے حصہ لیا اور پھر 342 سے زائد اراکین نے مواخذے کی تحریک کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔
Load Next Story