کراچی کے سرکاری اسپتال میں 24 سالہ مریضہ کے ساتھ ذیادتی ایڈیشنل پولیس سرجن

ذیادتی کا شکار بننے والی لڑکی حیدرآباد کی رہائشی جو پیٹ ، جگر اور گردے کے عارضے کے باعث اسپتال لائی گئی،ڈاکٹرقراعباسی

ذیادتی کا شکار بننے والی لڑکی حیدرآباد کی رہائشی جو پیٹ ، جگر اور گردے کے عارضے کے باعث اسپتال لائی گئی،ڈاکٹرقراعباسی فوٹو:فائل

شہر کے سرکاری اسپتال میں 24 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ ذیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جب کہ ایڈیشنل پولیس سرجن قرارعباسی کا کہنا ہے کہ ذیادتی کا نشانہ بننے والی مریضہ کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتال میں 24 سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے ذیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر قرار عباسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 24 سالہ لڑکی حیدرآباد کی رہائشی ہے جو پیٹ ، جگر اور گردے کے علاج کی غرض سے کراچی آئی تھی۔ ڈاکٹر قرار عباسی کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور لڑکی کے ٹیسٹ بھی لئے جارہےہیں۔


دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی باقاعدہ تفتیش کا آغاز ذیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کے ورثا کے بیانات سے کیا جائے گا اور ورثا کے بیان کی روشنی میں ہی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

 

 
Load Next Story