تحریک انصاف کا وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کے دوران خلل نہ ڈالنے کا فیصلہ
اسپیکرسے رابطہ کیا جائے گا کہ عمران خان کو وزیراعظم کے بعد بولنے کا موقع دیا جائے،پارٹی مشاورتی اجلاس میں فیصلہ
اسپیکرسے رابطہ کیا جائے گا کہ عمران خان کو وزیراعظم کے بعد بولنے کا موقع دیا جائے،پارٹی مشاورتی اجلاس میں فیصلہ۔ فوٹو:فائل
KUALA LUMPUR:
تحریک انصاف کے پارٹی مشاورتی اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے ایوان میں اظہارخیال کے دوران کوئی خلل نہیں ڈالا جائے گا اور تحمل سے وزیراعظم کا مکمل خطاب سنا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے ایوان میں خطاب کے دوران خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اسپیکرسردارایاز صادق سے رابطہ کیا جائے گا کہ عمران خان کو وزیراعظم کے بعد بولنے کا موقع دیا جائے اس حوالے سے شاہ محمود قریشی اسپیکر سے ملاقات کر کے معاملات طے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایوان میں اپنی آف شور کمپنی کے حوالے سے وضاحت دیں گے اور خود کو احتساب کے لئے پیش کریں گے۔