ہالی ووڈ فلم ’’کیپٹن امریکا سول وار‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی
فلم نے 2 ہفتوں میں دنیا بھر میں 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا۔
فلم نے 2 ہفتوں میں دنیا بھر میں 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا ، فوٹو:تشہیری پوسٹر
NEW DELHI:
ہالی ووڈ فلم ''کیپٹن امریکا سول وار'' نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے دنیا بھر میں 2 ہفتوں میں 94 کروڑ ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔
ہالی ووڈ فلم ''کیپٹن امریکا سول وار'' نے بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑدیا ہے اور فلم نے باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ قائم کرلیا ہے جب کہ فلم نے 2 ہفتوں میں صرف امریکا میں 29 کروڑ 59 لاکھ ڈالر اور دنیا بھر میں 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جس کے بعد فلم تیز ترین 100 ارب ڈالرزسے زائد کمائی کرنے والی فلم بن جائے گی۔
دوسری جانب فلمی پنڈتوں نے فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم قرار دیا ہے جب کہ پاکستان میں فلم ''کیپٹن امریکا سول وار'' سب سے بڑے ایکسپریس میڈیا گروپ کے اشتراک سے ریلیز کی گئی ہے جس کی نمائش کامیابی کے ساتھ ملک بھر میں جاری ہے۔