اوباما ایشیائی دورے کے پہلے مرحلے پربنکاک پہنچ گئے

آج میانمارجائیں گے،میانمارایٹمی تنصیبات کے معائنہ کیلئے معاہدے کوتیار۔

آج میانمارجائیں گے،میانمارایٹمی تنصیبات کے معائنہ کیلئے معاہدے کوتیار۔ فوٹو: فائل

امریکی صدرباراک اوباما اپنے ایشیا کے دورہ کے پہلے مرحلہ پراتوارکوتھائی لینڈکے دارالحکومت بنکاک پہنچ گئے۔


وہ آج میانمارجائیں گے۔ بنکا ک پہنچ کرانہوں نے میانمارمیں سیاسی اصلاحا ت کے ذریعے جمہوریت کی بحالی پرصدرتھان سین کی تعریف کی اورکہاکہ کسی کواب یہ شک نہیں ہوناچاہیے کہ عرصہ سے الگ تھلگ رہنے والی ریاست میں تبدیلی آچکی ہے۔

ڈیڑھ دوسال قبل کسی نے اس کا خواب بھی نہیں دیکھاتھا۔دریں اثنا میانمارنے اپنے خفیہ ایٹمی تنصیبات کے معائنہ پررضا مندی ظاہرکردی ہے۔اس سے قبل قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں کہ میانمارشمالی کوریاسے مل کرایٹمی ہتھیاربنانے کی کوشش کررہاہے۔میانمارکی حکومت نے اعلان کیاہے کہ وہ عالمی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تنصیبات کے معائنے کیلیے معاہدے کوتیارہے۔

Recommended Stories

Load Next Story