کویتی ادارے و پی ڈی ایم اے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

معاہدے کے تحت مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرین کیلیے 10 کروڑروپے سے 200 گھر تعمیر ہونگے


Staff Reporter November 19, 2012
حکومت پنجاب نے سہولیات سے آراستہ ماڈل گھروں کی تعمیر کیلیے زمین فراہم کر دی، مجاہد شیر دل. فوٹو: وکی پیڈیا

کویت کی انٹرنیشنل اسلامک چیریٹی آرگنائزیشن اور پی ڈی ایم اے کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت مظفر گڑھ میں رکھ احسان پور میں سیلاب متاثرین کے لیے 10کروڑ روپے کی لاگت سے 200 گھروں کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔

اس معاہدے پر آئی آئی سی او کویت کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر نصیر السعید اور حکومت پنجاب کی طرف سے ڈی جی پی ڈی ایم اے مجاہد شیر دل نے دستخط کیے۔ اس موقع پر مجاہد شیر دل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ماڈل گھروں کی تعمیر کے لیے زمین فراہم کر دی ہے اور ان ماڈل گھروں میں زندگی سے وابستہ ہر قسم کی سہولیات مکینوں کو میسر ہوں گی جہاں سولر سسٹم کے ذریعے 24گھنٹے بجلی کی فراہمی ہو گی جبکہ ڈسپنسری ، پارک اور جدیدسہولیات سے آراستہ اسکول بھی ہوں گے۔