فلم انڈسٹری میں شادی برقرار رکھنا مشکل کام نہیں،کرینہ کپور

شوبز ڈیسک  جمعرات 19 مئ 2016
میاں بیوی کو ایک دوسرے کا احساس کرنا ہوتا ہے اورمیں اس لحاظ سے خوش قسمت ہوں    فوٹو: فائل

میاں بیوی کو ایک دوسرے کا احساس کرنا ہوتا ہے اورمیں اس لحاظ سے خوش قسمت ہوں فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ میں جہاں فرحان اختر۔ ارادھنا اور ہریتک روشن ۔ سوزانے خان سمیت کئی جوڑوں میں علیحدگی ہوچکی ہے وہیں اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں شادی کو برقرار رکھنا کوئی مشکل کام نہیں ہے اور اس میں کسی بھی فرد کی اپنی کوشش ضروری ہوتی ہے ۔

کرینہ کپور خان جو ان دنوں اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ لندن میں ہیں اور ان کے آپس کے تعلقات انتہائی مستحکم جارہے ہیں کا ایک بھارتی میگزین کو انٹرویو کے دوران کہناتھا کہ ہر رشتہ چاہے اس کا تعلق فلم انڈسٹری سے ہویا نہ ہو کو الگ طرح کی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور اس کے لیے الگ طرح سے نمٹنا پڑتا ہے مگر بعض اوقات ان مسائل یا مشکلات کے حل کے لیے کی جانیوالی کوششیں کامیاب نہیں ہوپاتیں مگر اس کے باوجود میرے نزدیک فلم انڈسٹری میں شادی کو قائم رکھنا کوئی مشکل نہیں ہے۔

اس کے لیے میاں اور بیوی دونوں کو ہی ایک دوسرے کا احساس کرنا ہوتا ہے اور میں اس لحاظ سے خوش قسمت ہوں کی میرے شوہر سیف علی خان بہت تعاون اور محبت کرنے والے ہیں اور میں بھی ان کا ہر طرح سے خیال رکھتی ہوں یہی وجہ ہے کہ ہماری شادی ابھی تک کامیاب جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔