بھارتی نژاد امریکی خاتون سمیت 3 خلا باز کا خلائی مشن مکمل

خلاء میں سنیتا نے کسی بھی خاتون خلاباز کی طرف سے سب سےزیادہ وقت چہل قدمی کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

بین الاقوامی خلائی جہاز کے عملے نے اپنے مہم 33 میں خلا میں 125 دن گزارے۔ فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD:
بھارتی نژاد امریکی خاتون سمیت تین خلا باز 4 ماہ کا خلائی مشن مکمل کرکے زمین پر لوٹ آئے ہیں۔


4 ماہ مکمل کرنے کے بعد خلائی کیپسول کی لینڈنگ قازقستان میں ایک برف سے ڈھکی ہوئی قصبہ ارکلیک میں ہوئی، خلا بازوں کو مدار سے نکلنے کے بعد زمین پر پہنچنے میں ساڑھے تین گھنٹے لگے اور ان کی زمین پر اترنے کے بعد 2006 کے بعد پہلی صبح تھی۔

بین الاقوامی خلائی جہاز کے عملے نے اپنے مہم 33 میں خلا میں 125 دن گزارے ، مشن میں بھارتی نژاد 46 سال کی امریکی خاتون سنیتا ولیم سمیت ایک روسی اور ایک جاپانی خلاباز بھی شامل تھا۔ اس مشن کے دوران خلاء میں سنیتا نے کسی بھی خاتون خلاباز کی طرف سے سب سےزیادہ وقت چہل قدمی کرنے کا ریکارڈ قائم کیا جوکہ 44 گھنٹے اور 2 منٹ پرمشتمل تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story