لاہور ایک عظیم شہر ہے ثانیہ مرزا

کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی سالگرہ سسرال والوں کے ساتھ لاہور میں منائی

کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی سالگرہ سسرال والوں کے ساتھ لاہور میں منائی ، فوٹو : اے ایف پی ، فائل

شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ لاہور ایک عظیم شہر ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی سالگرہ سسرال والوں کے ساتھ لاہور میں منائی اور انہوں نے ٹوئٹر پرپیغام دیا ہے کہ لاہور ایک عظیم شہر ہے ، ثانیہ لاہور سے دبئی کے بعد اب واپس حیدر آباد دکن پہنچ گئی ہیں۔

لاہور میں قیام کے دوران ثانیہ مرزا نے اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شعیب ملک کا پریکٹس میچ دیکھا جبکہ ثانیہ اور شعیب نے فلم اسٹار معمررانا کے خاندان کے ہمراہ سینما میں فلم بھی دیکھی۔
Load Next Story