لاس اینجلسمعروف کامیڈین چارلی چپلن کی چھڑی اورہیٹ کونیلام کیا جائے گا
ہیٹ اورچھڑی کی نیلامی سے جو رقم حاصل ہوگی وہ خیراتی ادارے کو دے دی جائے گی۔فوٹو: وکی پیڈیا
ہالی ووڈ کے خاموش اور مزاحیہ اداکار چارلی چپلن نے اپنے 53 سال کے فلمی کیریئرمیں درجنوں خاموش فلموں میں کام کیا۔ وہ اپنے زمانے کے سب سے بڑے مزاحیہ اداکار جانے جاتے تھے۔
آئندہ اتوار کو لاس اینجلس کے ایک نیلام گھر میں چارلی چپلن کے ہیٹ اور چھڑی کو فروخت کے لئے پیش کیاجائے گا۔ نیلامی کے بعد رقم خیراتی ادارے کو دے دی جائے گی۔ مشہور ادکار چارلی چپلن کی ہیٹ اور چھڑی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہالی ووڈ کے ایک لیجنڈ کا کہنا تھا کہ ایک فلم میں کردار کی ضرورت کے تحت ہیٹ اور چھڑی کو استعمال کیا گیا تھا جسے بعد میں چارلی چپلن نے اپنی ساری فلموں میں استعمال کیا اوریہی چھڑی اورہیٹ ان کی شناخت بن گئی۔
واضح رہے کہ امریکا کے خاموش فلمی دور میں چارلی چپلن ایک انگریزی مزاحیہ اداکار، فلم ڈائریکٹر اور بہترین موسیقار کے نام سے جانا جاتا تھا۔ جو پہلی عالمی جنگ کے ختم ہونے سے پہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہ مشہور فلم اسٹار بن گیا تھا۔