حکومت کی ایم کیو ایم کو دوبارہ متحدہ اپوزیشن میں شامل کرانے کی کوشش
اگرایم کیوایم متحدہ اپوزیشن کا حصہ رہنا چاہتی ہے تو اس میں کوئی اعتراض نہیں، شاہ محمود قریشی
اگرایم کیوایم متحدہ اپوزیشن کا حصہ رہنا چاہتی ہے تو اس میں کوئی اعتراض نہیں، شاہ محمود قریشی فوٹو؛ فائل
لاہور:
متحدہ اپوزیشن میں ایم کیو ایم کی شمولیت کا معاملہ تنازع کا شکار ہوگیا جب کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ایم کیو ایم کو متحدہ اپوزیشن کاحصہ بنالیا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیممبر میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر پاناما لیکس کے معاملے پر ٹی او آرز کی تشکیل کے لئے دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کا معاملہ زیرغورآیا۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اس موقع پرکہا کہ اگرایم کیوایم متحدہ اپوزیشن کا حصہ رہنا چاہتی ہے تو اس میں کوئی اعتراض نہیں لیکن انہیں اس حوالے سے آگاہ کرنا چاہیئے تھا تاہم اس معاملے کو اب کل دیکھیں گے جب کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ایم کیو ایم ارکان شامل نہیں ہوئے اس لئے امکان تھا کہ ٹی او آرز کے معاملے پر ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ دینا چاہتی ہے۔