شاہد آفریدی کا آسٹریلیا میں کھیلی جانےوالی بگ بیش لیگ میں شرکت سے انکار
پاکستان میری پہلی ترجیح ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کروں گا،شاہد آفریدی،فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بگ بیش لیگ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان ان کی پہلی ترجیح ہے اوروہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 2 دسمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں کراچی اور لاہور کی دو، دو ٹیمیں شامل ہوں گی۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی کراچی ڈولفنز کی کپتانی کریں گے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے شاہدآفریدی ،سعید اجمل اورعمر اکمل کوآسٹریلوی بگ بیش لیگ میں شرکت سے روک دیا تھا، پی سی بی کے اس فیصلے پر آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے شدید تنقید کی اورآج پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کوبگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت دے دی ۔