لاہورمیں شدید گرمی کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 4 بے ہوش
شہر میں گرمی کے باعث خاتون سمیت 4 افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
شہر میں گرمی کے باعث خاتون سمیت 4 افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل
LOS ANGELES:
صوبائی دارالحكومت میں شدید گرمی كے باعث ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 4 افراد بے ہوش ہوگئے۔
لاہور میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی میں مزید شدت آگئی ہے جس کے باعث شہر کا درجہ حرارت ایک بار پھر 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ شدید گرمی سے 70 سالہ بزرگ دم توڑ گیا اور خاتون سمیت 4 افراد بے ہوش ہوگئے۔
پولیس كے مطابق گرمی سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم گرمی سے بے ہوش ہونے والے تمام افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔