اب فون کے ذریعے اپنے خراٹوں کا پتا لگائیں

’’سلیپ ٹالک ریکارڈ‘‘ ایپلی کیشن سوتے وقت آپ کے خراٹوں کا ریکارڈ کرے گی۔

’’سلیپ ٹالک ریکارڈ‘‘ ایپلی کیشن سوتے وقت آپ کے خراٹوں کا ریکارڈ کرے گی۔ فوٹو؛ فائل

اکثر لوگوں کو نیند میں بولنے کی عادت یا بیماری ہوتی ہے لیکن چونکہ اس وقت انسان گہری نیند میں ہوتا ہے اس لیے اسے اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا اور جب کوئی دوسرا اُسے اس کے بارے میں بتائے تو اسے حیران ہوتی ہے مگر اب اس مسئلے کو خود ہی حل کرنے کے لیے ''سلیپ ٹالک ریکارڈر'' ایپلی کیشن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔


اس ایپلی کیشن کو خاص طور پر اس کام کے لیے بنایا گیا ہے کہ جب آپ سو رہے ہوں تو یہ ہر قسم کی آوازوں کو ریکارڈ کرتی رہے۔ چونکہ زیادہ تر افراد کا فون ان کے سرہانے ہی رکھا ہوتا ہے تو یہ ایپلی کیشن کام باآسانی اور خاموشی سے کرتی رہتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن فون کے مائیکروفون کو استعمال کرتے ہوئے تیز سے تیز اور آہستہ سے آہستہ آواز کو ریکارڈ کرنے کی پوری کوشش کرتی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اس کی سیٹنگز میں جا کر بالکل دھیمی آوازوں کو چھوڑ کر صرف کچھ اونچی آوازوں کو ریکارڈ کرنے کا حکم بھی دے سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ بستر پر کروٹ لیتے ہوئے اکثر کپڑوں اور بیڈ سے بھی آواز پیدا ہوتی ہے تو یہ ان آواز کو درگزر کر دے گی۔

اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے سے پہلے 2 باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے۔ نمبر ایک چونکہ اس ایپلی کیشن نے رات بھر ریکارڈنگ کرنی ہے اس لیے یہ فون کی بیٹری کو استعمال کرے گی اس لیے فون کو سونے سے پہلے مکمل چارج کر لیں اور اگر آپ کے فون کی بیٹری کمزور ہے تو اسے استعمال نہ کریں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ صبح تک فون بھی بند ہو جائے۔ دوسری بات یہ کہ اس میں کئی گھنٹوں کی طویل ریکارڈنگ ہوگی، اب آپ کو صبر سے انہیں سننا بھی پڑے گا تاکہ جان سکیں کہ کون کون سی آوازیں اس نے ریکارڈ کی ہیں۔ سلیپ ٹالک ریکارڈ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہے۔
Load Next Story