وزن کم کرنے کے لیے گولیاں نہیں کھاتی،زرین خان

شوبز ڈیسک  ہفتہ 21 مئ 2016
 صحت کے حوالے سے بہت احتیاط سے کام لیتی ہوں، اداکارہ فوٹو : فائل

صحت کے حوالے سے بہت احتیاط سے کام لیتی ہوں، اداکارہ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے ان قیاس آرائیوں کو سختی سے رد کردیا ہے کہ وہ وزن کم کرنے کے لیے گولیاں استعمال کرتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ صحت کے حوالے سے بہت احتیاط سے کام لیتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ وزن میں کمی کے لیے انھوں نے گولیوں کا سہارا لیا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ اس طرح کے شارٹ کٹس پر یقین نہیں رکھتیں۔ وہ جب بھی محسوس کرتی ہیں کہ ان کا وزن بڑھ رہا ہے تو وہ ایکسرسائز کرتی ہیں ،جم جاتی ہیں اور واک کرتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔