ودیا بالن ڈرائیونگ میں مہارت کےلیے تربیت لیں گی

شوبز ڈیسک  اتوار 22 مئ 2016
نئی فلم ’’تین‘‘میں پولیس آفیسر کے رول کیلیے تیز رفتاری سے گاڑی چلانا پڑے گی۔ فوٹو: فائل

نئی فلم ’’تین‘‘میں پولیس آفیسر کے رول کیلیے تیز رفتاری سے گاڑی چلانا پڑے گی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ودیا بالن کے سر پر ان دنوں ایک ہی جنون سوار ہے کہ وہ ڈرائیونگ میں مہارت حاصل کرلیں۔

بالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ودیا بالن کو اپنی نئی فلم’’تین‘‘کے لیے ایک پولیس آفیسر کا رول کرنا ہے جس میں انھیں کرائم سین پر پہنچنے کے لیے کولکتہ کے مضافاتی علاقوں میں گاڑی بھگاکر لے جانا ہوتی ہے۔ودیا کو گاڑی چلانا تو آتی ہے لیکن فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق انھیں تیز رفتاری اور اونچے نیچے راستوں پر بھی گاڑی چلانا پڑے گی جس کے لیے وہ آج کل فلم کے ڈائریکٹ سجوئے گھوش سے ماہرانہ طریقے سے گاڑی چلانا سیکھ رہی ہیں۔اس حوالے سے ودیا بالن کا کہنا تھا کہ تیز گاڑی چلانے سے وہ ڈرتی ہیں اور تھوڑی سی نروس بھی ہیں لیکن فلم میں ان کا کریکٹر ہی ایسا ہے کہ وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔