جہلم کو پنڈ دادن خان سے ملانے والا زیر تعمیر پل تکمیل سے پہلے ہی گرگیا

نالہ گہان پر بنائے جانے والے پل کا افتتاح نومبر 2014 میں صوبائی وزیر تعمیرات اسلم سیٹھی نے کیا تھا

پل کا سنگ بنیاد وزیر تعمیرات پنجاب اسلم سیٹھی نے نومبر 2014 میں رکھا تھا فوٹو : حافظ یاسر منہاس

KARACHI:
پنڈ دادن خان اور اطراف کے دیہات کو جہلم سے ملانے والا پل ناقص تعمیر کے باعث مکمل ہونے سے پہلے ہی گر گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہر وقت گڈ گورننس کا دم بھرنے والی پنجاب حکومت جہلم کو پنڈ دادن خان اور ٹلہ جوگیاں سمیت اطراف کے دیگر دیہات سے ملانے کے لیے نالہ گہان پر پل کی تعمیر کررہی ہے۔ پل کی تعمیر ڈیڑھ برس سے زائد عرصے سے جاری ہے لیکن یہ اب تک مکمل نہیں ہوا۔ پل کی تعمیر میں اس قدر ناقص مٹیریل استعمال ہوا ہے کہ وہ گزشتہ رات آنے والی آندھی کو بھی برداشت نہیں کرسکا اور دوٹکروں میں تقسیم ہوکر گرگیا۔ پل گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم اس سے صوبائی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ضرور پہنچا ہے ۔


ایکسپریس نیوز میں خبر نشر ہونے کے بعد کمشنر راولپنڈی نے پل گرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 روز میں پل گرنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ پل کا سنگ بنیاد وزیر تعمیرات پنجاب اسلم سیٹھی نے نومبر 2014 میں رکھا تھا۔
Load Next Story