سندھ حکومت نے کراچی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

ترقیاتی منصوبوں کے پیکیج کے تحت 1830 ملین روپے شہر کے مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، وزیر بلدیات

ترقیاتی منصوبوں کے پیکیج کے تحت 1830 ملین روپے شہر کے مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، وزیر بلدیات ، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
سندھ حکومت نے شہر قائد کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی جس کے تحت منصوبوں پر 1830 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے پیکیج کے تحت 1830 ملین روپے شہر کے مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ وزیر بلدیات جام خان شورو نے منصوبوں کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ شہر کی مختلف سڑکوں کی تعمیر اور مرمت پر ایک ارب 31 کروڑ روپے لگائے جائیں گے جب کہ کلری اور پکچر نالے کی تعمیر، صفائی اور وسعت کے لیے 52 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر بلدیات نے بتایا کہ کورنگی 3 ہزار اور 5 ہزار روڈ پر 12.73 کروڑ روپے کی لاگت سے کام کیا جائے گا جب کہ اسٹار گیٹ سے قائد آباد تک 80 کروڑ روپے سے سڑک تیار کی جائے گی۔ جام خان شور کا کہنا تھا کہ کراچی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہوچکی ہے لیکن ابھی افتتاح کرنا باقی ہے۔
Load Next Story