آرمی چیف کا امریکی سفیر سے ملاقات کے دوران بلوچستان میں ڈرون حملے پرسخت تشویش کا اظہار
پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوششیں، قربانیاں اور کامیابیاں غیرمتزلزل ہیں، جنرل راحیل شریف
ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں، آرمی چیف فوٹو: آئی ایس پی آر
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کے خلاف ہیں اور ایسے اقدامات سے پاک امریکا تعلقات متاثرہوسکتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں 21 مئی کو بلوچستان میں ڈرون حملے کے بعد کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف نے بلوچستان میں ڈرون حملے پرسخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے حملے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔ اس سے ناصرف پاک امریکہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں بلکہ یہ خطے میں استحکام کے لیے جاری امن عمل کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوششیں، قربانیاں اور کامیابیاں غیرمتزلزل ہیں۔
بعد ازاں آرمی چیف نے آرمڈ فورسز کے ادارہ امراض چشم کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران بینائی کھو دینے والے پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی، انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ پیچھے ہٹتے ہیں اور نہ دستبردار ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ 21 مئی کو امریکا نے بلوچستان میں ایران سے آنے والی ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور ہلاک ہوگئے تھے۔