حیدرآبادنایاب پرندوں اور ہرن کی یواے ای اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پولیس نایاب پرندوں اور جانوروں سے بھرے ٹرک اور ان کے ساتھ غیر ملکی باشندوں کواپنے ساتھ لے گئی۔

نایاب پرندے، ہرن اور پہاڑی بکروں کو ٹرکوں میں لاد کر حیدرآباد ائیرپورٹ لایا گیاتھا ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

انٹیلی جنس حکام نے نایاب پرندوں اور ہرن کی متحدہ عرب امارت اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھٹھہ، جامشورو اور دیگر علاقوں سے پکڑے گئے نایاب پرندے، ہرن اور پہاڑی بکروں کو ٹرکوں میں لاد کر حیدرآباد ائیرپورٹ لایا گیا۔ جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے متحدہ عرب امارات لے جایا جانا تھا۔


کسٹم انٹیلی جنس افسران نے ایئر پورٹ پر انہیں روک دیا جبکہ پولیس نایاب پرندوں اور جانوروں سے بھرے ٹرک اور ان کے ساتھ غیر ملکی باشندوں کواپنے ساتھ لے گئی۔خصوصی طیارہ بھی واپس روانہ کردیا گیا۔


واضح رہے کہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں کئی نایاب نسل کے جانورپائے جاتے ہیں جس کے باعث ان کی معدومی کے خدشات کے پیش نظر ان کے بغیر اجازت شکار اور نقل و حرکت پر پابندی ہے۔

Load Next Story